کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟
- مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں
0845 345 4 345پر کال کریں - پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
- بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
- کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں
اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں
15 میرے بچے کو اسکول سے خارج کیا جا رہا ہے۔ ہمارے حقوق کیا ہیں؟
اگر آپ کے بچے کو اسکول سے خارج کیا گیا ہے تو یہ عمل دنوں کی مقررہ تعداد کے لیے ہو سکتا ہے یا یہ مستقل طور پر بھی ہو سکتا ہے۔
اسکول کو تحریری طور پر اس کی وضاحت کرنی چاہیے کہ بچے/ بچی کو اسکول سے کیوں خارج کیا جا رہا ہے۔ اگر اسکول ایسا نہ کرے تو فوراً ذمہ داران سے رابطہ کرکے اس کی وجہ دریافت کریں۔ اسکول سے کی گئ تمام مراسلت کی نقل اپنے پاس رکھنا ضروری ہے۔
اگر آپ ان کے بتائے ہوئے اسباب سے نامطئن ہوں تو آپ اس کے خلاف اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو جلد از جلد اسکول کے گورنروں کو لکھ کر یہ بتانا چاہیے کہ آپ اس اخراج کے خلاف کیوں اپیل کرنا چاہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بعض قلیل مدتی اخراج کے خلاف اپیل کرنے کا حق آپ کو نہ ہو۔
آپ اخراج کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں اگر آپ سمجھتے ہوں کہ :
- آپ کے بچے نے وہ کام نہیں کیا ہے جس کا الزام اس پر لگایا جارہا ہے؛
- اس کا حقیقی ثبوت نہیں ہے کہ آپ کا بچہ ضابطے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے؛
- جس جرم کا الزام آپ کے بچے پر لگایا جارہا ہے وہ اتنا شدید نہیں ہے کہ اخراج کا جواز بن سکے؛
- آپ کے بچے کو اشتعال دلایا گیا تھا؛ یا
- آپ کے بچے کو غیر منضفانہ طور پر سزا دینے کے لیے چھانٹا گیا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے کے معاملے پر ان میں سے ایک سے زیادہ وجوہ کا اطلاق ہوتا ہو۔
اگر اسکول کے گورنروں سے کی گئی اپیل کامیاب نہیں ہوتی تو آپ کو مزید اپیل کا حق مل سکتا ہے۔
اگر آپ کو اپنے بچے کے اخراج یا تعلیم کے کسی پہلو سے نمٹنے میں مدد درکار ہو تو ہم سفارش کریں گے کہ آپ اختصاصی صلاح حاصل کرنے کے لیے ہمارے کسی مشیر تعلیم سے بات کریں۔
