Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    0845 345 4 345پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

میں کام پر واپس جا رہا ہوں۔ کیا میرے سارے وظائف بند ہوجائیں گے؟.12

آپ کے کام پر واپس ہوجانے کے بعد بھی آپ کن وظائف کے اہل ہوسکے ہیں اس بارے میں معلوم کرنا۔

اگر آپ کام پر واپس جا رہے ہیں تو، آپ لازمی طور پر اپنے سارے وظائف کے استحقاق سے محروم نہيں ہوجائیں گے۔ مثلاً:

  • اگر آپ کو ڈس ایبلیٹی لائیونگ الاؤنس (Disability Living Allowance)، اٹینڈنس الاؤنس (Attendance Allowanc)، انڈسٹریل انجریز بینیفٹ (Industrial Injuries Benefit) یا ریڈیوسڈ ارننگز الاؤنس (Reduced Earnings Allowance) ملتے ہیں تو، آپ کام کررہے ہونے کے باوجود بھی ان کا دعوی کرتے رہ سکتے ہیں۔
  • اگر آپ نگراں ہیں تو، آپ کے حالات اور آپ کو ہونے والی کمائی کے لحاظ سے، آپ کیئررز الاؤنس (Carer’s Allowance) کا دعوی کرتے رہنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔
  • اگر آپ انکیپیسیٹی بینیفٹ (Incapacity Benefit) کا دعوی کرتے ہیں، اور اگر آپ کے اوقات اور کمائی مخصوص حد سے کم ہے تو، آپ دعوی کرتے رہنے کے اہل ہوسکتے ہیں، مگر آپ کو بینفٹ آفس سے یہ ضرور بتا دینا چاہیے کہ آپ کام پر واپس جا رہے ہیں۔
  • اگر آپ ہاؤسنگ بینیفٹ (Housing Benefit)، کونسل ٹیکس بینیفٹ (Council Tax Benefit) اور NHS کے اخراجات مثلاً نسخہ تحریر کرنے کے اخراجات اور دندانی معالجہ میں تعاون کا دعوی کرتے ہیں تو، آپ اپنی آمدنی کے لحاظ سے، ان کا دعوی کرتے رہنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔ آپ کام کرنے کے اپنے ابتدائی چار ہفتوں میں ہاؤسنگ بینیفٹ اور کونسل ٹیکس بینیفٹ کی 'توسیعی ادائیگیاں' پانے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔
  • اگر آپ جز وقتی کام کرنے کے لئے واپس لوٹ رہے ہیں اور آپ ہفتے میں 16 گھنٹے سے کم وقت ہی کام کریں گے تو، آپ اپنی آمدنی کے لحاظ سے، انکم سپورٹ (Income Support) یا جاب سیکرز الاؤنس (Jobseeker’s Allowance) کا دعوی کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔
  • اگر آپ کام کر رہے ہیں تو، آپ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کا دعوی جاری رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کی کمائی کی وجہ سے آپ کو موصول ہونے والی رقم میں تبدیلی آسکتی ہے۔

اگر آپ طویل مدتی وظائف کے بعد کام پر واپس جا رہے ہیں تو مالی اعتبار سے آپ کی مدد کرنے کے لئے متعدد اسکیمیں موجود ہیں۔ دیگر چیزوں کے ساتھ ان میں تربیتی پروگرامز اور بھتے، اور نگہداشت اطفال کے اخراجات میں ملنے والا تعاون شامل ہے۔ آپ اپنے مقامی جاب سنٹر پلس (Jobcentre Plus) کے ذریعہ ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ کام کرنا شروع کردینے کے بعد اپنی آمدنی اور جتنے گھنٹے آپ کام کر رہے ہیں ان کی تعداد کے لحاظ سے، ورکنگ ٹیکس کریڈٹ کے مستحق ہوسکتے ہیں۔ آپ ٹیکس کریڈٹس کے بارے میں اپنے مقامی جاب سنٹر پلس سے، 0845 300 3900 پر ٹیکس کریڈٹس کی ہیلپ لائن سے یا Her Majesty’s Revenue and Customs (HMRC) کی ویب سائٹ سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کام پر واپس جا رہے ہیں تو جو ایجنسیاں آپ کو وظائف ادا کرتی ہیں انہیں آپ کو بتا دینا چاہیے، چاہے آپ کے خیال میں ان سے آپ کے وظائف پر اثر نہ پڑتا ہو۔ اگر آپ یہ کام نہیں کرتے ہیں تو آپ کو اضافی ادائیگی ہوسکتی ہے، یا یہاں تک کہ دھوکہ دہی کی چھان بین ہوسکتی ہے۔ جس دن سے آپ کا کام کرنے کا ارادہ ہے وہ دن، آپ جتنے گھنٹے کام کریں کریں گے اور اپنی ادائیگی کی شرح قطعی طور پر بتا دینی چاہیے۔ اگر آپ وظیفہ کے مزید مستحق نہیں رہ گئے ہیں تو، ایجنسی آپ کو بتانے کے لئے خط لکھے گی۔

اگر آپ کو وظائف کا نظام چھوڑنے، یا فلاحی وظائف کے کسی اور پہلو کے بارے میں مدد درکار ہے تو، ہماری تجویز ہے کہ خصوصی مشورہ کے لئے فلاحی وظائف سے متعلق ہمارے کسی مشیر سے 0845 345 4 345 پر بات کریں۔ ٹیلیفون پر خصوصی قسم کا مشورہ صرف اسی صورت میں دستیاب ہے جب آپ قانونی امداد کے اہل ہوجاتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں