کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟
- مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں
0845 345 4 345پر کال کریں - پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
- بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
- کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں
اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں
4. لقد تلقيت محكمة مقاطعة المطالبة شكل من الأشكال. ماذا أفعل الآن؟
جواب دینے یا نظر ثانی کا مطالبہ کرنے کا طریقہ، اور اگر آپ ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔
کاؤنٹی کورٹ کلیم فارم (County Court claim form)موصول ہونا، مثلاً، آپ پر بقایا رقم کے لئے، کافی باعث تشویش محسوس ہوسکتا ہے، لیکن آپ عام طور پر، عدالتی سماعت کی ضرورت پڑے بغیر، ڈاک کی معرفت اس کارروائی کو نمٹا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اس قسم کا دعوی موصول ہوتا ہے، تو آپ جواب دینے کے لئے جو فارم استعمال کرتے ہیں وہ عام طور پر دعوی فارم (Claim Form) کے ساتھ ہی منسلک ہوتے ہیں۔ فارم موصول ہونے سے 14 دنوں کے اندر ان کا جواب دینا ضروری ہے۔
اگر آپ کو دعوی کے دفاع کے بارے میں مشورہ حاصل کرنے کے لئے وقت چاہیے (مثلاً، اس وجہ سے کہ دعوی کردہ رقم پر آپ متفق نہیں ہیں)، تو پھر 14 دنوں کے اندر 'وصولیابی' فارم (Acknowledgement’ form) مکمل کریں۔ اس سے آپ کیلئے دفاعی فارم (Defence form) واپس بھیجنے کا وقت بڑھ کر 28 دن ہوجائے گا۔
دعوی کا جواب دینے کا طریقہ
آپ کئی طریقوں سے دعوی کا جواب دے سکتے ہیں:
- اگر آپ یہ قبول کرتے ہیں کہ بقایا رقم درست ہے لیکن آپ اس کی پوری ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں تو، 'اعتراف' فارم (‘Admission’ form) استعمال کریں۔ اپنی مالی تفصیلات اور آپ جتنی ادائیگی کے متحمل ہوسکتے اور 14دنوں کے اندر اسے ادا کرسکتے ہيں اس کی تفصیلات کے ساتھ اسے مکمل کریں۔ آپ واقعتاً جتنی ادائیگی کے متحمل ہوسکتے ہیں اس سے زیادہ کی پیشکش نہ کریں۔
- اگر آپ کو یقین ہے کہ دعوی کردہ قرض کی رقم آپ پر باقی نہیں ہے تو، دفاعی اور جوابی دعوی فارم(Defence and Counterclaim form) استعمال کریں۔ اگر آپ دعوی کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ دفاعی فارم (Defence form) واپس عدالت کو ضرور بھیجنا چاہیے۔
- اگر آپ کو یقین ہے کہ قرض کی کچھ بقایا رقم تو درست ہے لیکن کچھ رقم درست نہیں ہے تو، دونوں ہی فارم استعمال کریں۔
نظرثانی کی درخواست کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے ادائیگی کی پیشکش کی ہے، لیکن عدالت نے آپ کو آپ کی پیشکش سے زیادہ ادائیگی کا حکم دیا ہے تو، آپ سماعت میں عدالت سے اپنی پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔ سماعت آپ کی مقامی کاؤنٹی کی عدالت میں ہوگی۔
اگر آپ ادائیگی نہیں کرتے ہیں
اگر آپ عدالت کے ذریعہ حکم کردہ ادائیگیاں نہیں کرتے ہیں تو، مدعی (وہ تنظیم یا فرد جس کی رقم آپ پر بقایا ہے) 'جبر' کے لئے درخواست کرسکتا ہے، جو آپ کو ادائیگی پر مجبور کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ یہ اس طرح ہوسکتا ہےکہ، مثلاً:
- عدالت کے بیلف کو آپ سے ملاقات کرنے کو کہا جائے؛
- 'ارننگز آرڈر منسلک کرنا'(‘attachment of earnings order’) (آپ کی اجرتوں یا وظائف سے ہی رقم وصول کرلینا) کے لئے درخواست دی جائے؛ یا
- عدالت سے آپ کی کسی بھی املاک، جیسے آپ کا گھر کے ضمن میں 'چارجنگ آرڈر'(‘Charging order’) کا مطالبہ کیا جائے (جس کا مطلب یہ ہے کہ قرض خواہ آپ پر بقایا رقم حاصل کرنے کے واسطے عدالت میں اسے فروخت کرنے کے لئے درخواست دے سکتا ہے)۔
اگر عدالت کا فیصلہ آپ کے خلاف جاتا ہے تو عدالت کے اخراجات اور فیس عام طور پر آپ کے قرض میں شامل ہوں گے۔
اگر کاؤنٹی کی عدالت کا فیصلہ آپ کے خلاف ہوا ہے تو، اسے رجسٹر پر ریکارڈ کیا جائے گا تا وقتیکہ آپ فیصلہ صادر ہونے سے 28 دنوں کے اندر قرض کی ادائیگی نہ کردیں۔ یہ فیصلہ کے چھ سال بعد تک بھی آپ کے کریڈٹ ریکارڈ میں بدستور موجود رہے گا، جس کی وجہ سے آپ کیلئے ادھار لینا قدرے مشکل ہوسکتا ہے۔
اگر آپ کو کاؤنٹی کورٹ کلیم فارم (County Court Claim form) کے معاملات طے کرنے میں مدد درکار ہے یا قرض کے کسی اور پہلو کے بارے میں تشویش ہے تو، ہماری تجویز ہے کہ خصوصی قسم کے مشورہ کے لئے قرض سے متعلق ہمارے کسی مشیر سے 0845 345 4 345 پر بات کریں۔ ٹیلیفون پر خصوصی قسم کا مشورہ صرف اسی صورت میں دستیاب ہے جب آپ قانونی امداد کے اہل ہوجاتے ہیں۔
