Skip navigation (access key S)

Access Keys:

میری آمد پوشیدہ رکھیں

کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟

  • مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں

    0845 345 4 345پر کال کریں
  • پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
  • بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
  • کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں

اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں

3. دیوالیہ ہونے میں کیا چیز شامل ہے؟

جب آپ پر ایسے قرضے ہوں جنہیں آپ ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں تو دیوالیہ پن کے نقصانات اور فوائد۔

اگر آپ کے اوپر اس قدر قرضے ہیں جنہیں آپ ایک مناسب مقررہ وقت کے اندر واپس ادا نہیں کرسکتے ہیں تو دیوالیہ پن ایک اختیار ہے۔ اگر آپ دیوالیہ ہوجاتے ہیں تو، آفیشیل ریسیور (باضابطہ وصول کنندہ) کے نام سے موسوم ایک سرکاری ایجنسی آپ کے مالی امور کی دیکھ ریکھ کرنے کی ذمہ دار ہوجاتی ہے۔ یہ آپ سے تین سال کے عرصہ میں آپ کے قابل تحمل سطح تک اپنے قرض دہندگان کو باز ادائیگی کرنے کو کہہ سکتی ہے۔

آپ کو قرض دہندگان کے ذریعہ دیوالیہ قرار دیا جاسکتا ہے یا آپ خود کو دیوالیہ قرار دینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں (جسے 'دیوالیہ پن کے لئے عرضی دائر کرنا' کہا جاتا ہے)۔

دیوالیہ پن کوئی آسان اختیار نہیں ہے۔ آپ کو بذات خود دیوالیہ قرار دینے کی درخواست دینے سے قبل ماہرانہ مشورہ حاصل کرنا چاہیے، کیونکہ قرضوں کے نپٹارہ کے دیگر طریقے آپ کے لئے بہتر ہوسکتے ہیں۔ دیوالیہ پن عام طور ایسی صورت میں درست انتخاب ہوتا ہے جب آپ پر اس قدر قرضے ہوں جن کی ادائیگی میں آپ کو کئی سال لگیں گے۔ یہ آپ کے لئے مناسب نہیں ہوسکتا ہے اگر:

  • آپ ایک خاص قسم کی ملازمت کرتے ہیں (مثلاً، اگر آپ مالیاتی شعبہ میں کام کرتے ہیں یا آپ وکیل ہیں)، کیونکہ آپ ایسی ملازمتیں نہیں کرسکیں گے؛
  • آپ کا اپنا مکان ہے (یا خرید رہے ہیں) کیونکہ آپ اس سے محروم ہوسکتے ہیں؛
  • آپ کے پاس دیگر اثاثے ہیں (جس سے آپ محروم ہوسکتے ہیں)؛ یا
  • آپ کو دیوالیہ پن کی مدت کے دوران ہی ورثہ میں رقم یا اشیاء ملنے کا امکان ہے، کیونکہ آپ اسے اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گے۔

اور قرض کی کچھ قسمیں ایسی بھی ہیں جو آپ کو دیوالیہ پن کے بعد بھی ادا کرنے ہوں گے:

  • مجسٹریٹ کے جرمانے؛
  • ساتھی یا بچوں کی کفالت؛
  • دھوکہ دہی سے لیے جانے والے قرضے؛
  • طالبانہ قرضے؛
  • آپ پر کسی کا بقایہ معاوضہ۔

آخری بات، آپ کو ایک مجموعی ادائیگی ضرور کرنی چاہیے، بشمول:

  • آفیشیل ریسیور کے لئے £345؛ اور
  • £150 عدالت کی فیس۔

آپ ایسی صورت میں عدالت کی فیس معاف کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اگر آپ کو کچھ وظائف مل رہے ہیں یا آپ اسے ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنے دیوالیہ پن کے معاملات طے کرنے یا قرض کے کسی اور پہلو کے بارے میں مدد درکار ہے تو، ہماری تجویز ہے کہ خصوصی قسم کے مشورہ کے لئے قرض سے متعلق ہمارے کسی مشیر سے 0845 345 4 345 پر بات کریں۔ ٹیلیفون پر خصوصی قسم کا مشورہ صرف اسی صورت میں دستیاب ہے جب آپ قانونی امداد کے اہل ہوجاتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں