In this section
کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟
- مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں
0845 345 4 345پر کال کریں - پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
- بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
- کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں
اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں
شرائط و ضوابط
اس ویب سائٹ کا استعمال
اس کمیونٹی لیگل ایڈوائس ڈائریکٹ ویب سائٹ کا نظم و نسق لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے آپ کے ذاتی تجزیہ اور استعمال کے لئےہوتا ہے۔ اس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی اور آپ کا استعمال آپ کی جانب سے ان شرائط و ضوابط کی قبولیت کا اعتراف ہے۔
تردید
لیگل سروسز کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کے معقول اقدامات کرتا ہے کہ اس ویب سائٹ میں مشمولہ جانکاری بالکل ٹھیک ہے، براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ جانکاری صرف ایک رہنما کے طور پر دستیاب کرائی جاتی ہے۔
اس ویب سائٹ یا ایسی کسی بھی ویب سائٹ جس سے اس کے صفحات جڑتے ہیں اس پر کسی بھی طرح کی غلطی، خطاء، یا غلط طور سے پیش کردہ بیان کے لئے لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے یا اس کے واسطے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے۔
کسی تنظیم، کمپنی یا فرد خواہ اس ویب سائٹ پر یا ایسی کسی دیگر ویب سائٹ پر جس سے اس کے صفحات جڑے ہوتے ہیں، کے عدم ذکر کا ایسی کسی تنظیم، کمپنی یا فرد کے استقرار یا قابلیت کے بطور منظوری یا یقین دہانی کا لیگل سروسز کمیشن پر اطلاق ہوتا ہے۔
حق تصنیف اور ڈیٹا بیس کے حقوق
اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حقوق سے مشروط ہیں جس کی ملکیت لیگل سروسز کمیشن کو حاصل ہے۔ ان معلومات کو اندرون خانہ یا ذاتی استعمال کے لئے باضابطہ اجازت کے بغیر بلا معاوضہ دوبارہ پیش کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس کو قطعیت کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جاتا ہے اور مشمولات کو توڑ مڑوڑ کر پیش نہیں کیا جاتا ہے۔
لیگل سروس کمیشن کی ملکیت یافتہ حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حق محفوظہ کے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت کا دائرہ اس ویب سائٹ کی ایسی کسی جانکاری تک وسیع نہیں ہے جس کی شناخت کسی تیسرے فریق کے لئے حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حق کے طور پر کی گئی ہے۔
اس طرح کے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت متعلقہ حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حقوق کے مالک سے لازمی طور پر حاصل کی جانی چاہئے۔
ڈائرکٹری میں دی گئی معلومات لیگل سروس کمیشن، اکتوبر 2007 سے حاصل کردہ معلومات پر مبنی ہے۔
ٹریڈ مارکہ اور علامات
کمیونٹی لیگل سروس، کمیونٹی لیگل ایڈوائس ڈائرکٹ اور لیگل سروسز کمیشن کی شناخت قائم کرنے والے نام، عکس اور علامات لیگل سروسز کمیشن اور اس کے لائسنس برداران کے مالکانہ مارکے ہیں۔ سرکاری محکموں، تیسرے فریقوں اور ان کی معلومات، مصنوعات اور خدمات کی شناخت کرنے والے دیگر نام، عکس اور علامات کراؤن اور/یا تیسرے فریقوں کے مالکانہ مارکے ہیں۔
اس ویب سائٹ کے ذریعہ رسائی حاصل کرکے لیگل سروسز کمیشن کی علامات اور/یا کسی تیسرے فریق کی علامات کو متعلقہ ٹریڈ مارکہ اور/یا مالک حق تصنیف کی پیشگی اجازت کے بغیر نقل یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
وائرس سے بچاؤ
لیگل سروسز کمیشن تیاری کے تمام مراحل پر مواد کی جانچ اور چھان بین کی پوری کوشش کرتا ہے۔ آپ کے لئے ہمیشہ ہی یہ بات دانشمندانہ ہے کہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے گئے تمام مواد پر کوئی وائرس مخالف پروگرام چلائیں۔ ہم آپ کا ڈیٹا یا آپ کا کمپیوٹر سسٹم ضائع ہوجانے یا خلط ملط ہوجانے یا نقصان ہوجانے کی ذمہ داری نہیں لے سکتے ہیں جو کہ اس ویب سائٹ سے حاصل کردہ مواد کو استعمال کرنے کے وقت ہوسکتا ہے۔
قانون اور سماعت کا اختیار
ان شرائط و ضوابط کا نفاذ اور اس تفہیم انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے مطابق ہی ہوگی۔ ان شرائط و ضوابط کے تحت پیدا شدہ کسی بھی تنازعہ کی سماعت کا اختیار کلی طور پر انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کو ہی ہوگا۔
