In this section
کسی سے ابھی بات کرنے ضرورت ہے؟
- مفت، رازدارانہ قانونی مشورہ حاصل کریں
0845 345 4 345پر کال کریں - پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 8:00بجے
- بروز ہفتہ صبح 9 بجے - دوپہر 12:30 بجے
- کالیں 4 پنس/ منٹ – یا ہم سے واپس کال کرنے کیلئے کہیں
اپنے علاقے میں قانونی صلاحکار تلاش کریں
رازداری
رازداری سے متعلق پالیسی
لیگل سروسز کمیشن کو اپنے پاس آنے والوں سے معلومات اکٹھا کرنے کا حق حاصل ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کو فراہم کردہ خدمات میں بہتر ی لا سکے۔ کمیونٹی لیگل ایڈوائس ویب سائٹ خود بخود صارف کے انٹرنیٹ پروٹوکول (یا IP ) کا پتہ اور اس اجلاس کی معلومات جیسے ان کی آمد کی مدت، اور براؤزر کی نوعیت اور جس پلیٹ فارم کا وہ استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ، ذاتی معلومات کو حاصل یا ذخیرہ نہیں کرتا ہے۔ یہ اطلاع ویب سروسز سے منظور شدہ ہے اور صرف سسٹم کے نظم و نسق کے لئے اور گمنام اعداد و شمار کی فراہمی کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کو لیگل سروسز کمیشن اس ویب سائٹ کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
لیگل سروسز کمیشن اس ویب سائٹ سے صارف کی معلومات جمع کرنے کے لئے کوکیز کا استعمال نہیں کرتا ہے۔
اگر آپ الیکٹرانک فیڈبیک فارم مکمل کرتے ہیں، تو آپ کی ذاتی معلومات (جس میں آپ کا نام، پتہ، اور ایک فرد کے طور پر آپ کی شناخت کرنے والی آپ کی فراہم کردہ کوئی اور تفصیل شامل ہے) پر لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے آپ کے فیڈ بیک کا جواب دینے، آپ کے اٹھائے گئے کسی سوالات یا دیگر معاملات اور لیگل سروسز کمیشن کو اس ویب سائٹ کی بہتری میں مدد کرنے کے لئے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ لیگل سروسز کمیشن موقع بہ موقع اس ویب سائٹ کی تشہیر کے لئے گمنام فیڈ بیک استعمال کرسکتا ہے۔
اس ویب سائٹ میں دیگر ویب سائٹوں کے رابطے شامل ہیں، لیکن رازداری کا یہ بیان کمیونٹی لیگل ایڈوائس ویب سائٹ کا ہی احاطہ کرتا ہے۔ کسی اور ویب سائٹ میں جاتے وقت آپ کو اس سے واقف ہونا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ آپ نے ایسی دیگر ویب سائٹ کی رازداری سے متعلق بیان کو پڑھ لیا ہے جو آپ کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہے۔
ای میل
انٹرنیٹ ای میل ایک محفوظ وسیلہ نہیں ہے، کیونکہ کوئی پیغامات کو حاصل کرسکتا ہے اور اسے دیکھ سکتا ہے۔ براہ کرم ای میل سے معلومات بھیجنے کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کو ذہن میں رکھیں۔ لیگل سروسز کمیشن کا ڈاک کا پتہ اس پتے سے دستیاب ہے
لیگل سروسز کمیشن کے پاس تحفظاتی وجوہات اور عملے کے ذریعہ استعمال سے متعلق لیگل سروسز کمیشن کی داخلی پالیسی کی پابندی کیلئے کسی بھی آنے یا جانے والے ای میلز کی نگرانی کرنے، اسے ریکارڈ کرنے اور محفوظ رکھنے کا حق محفوظ ہے۔ ای میل کی نگرانی اور / یا اسے بند کرنے والے سافٹ ویئر ز کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور ای میل کے مشمولات کو پڑھا جاسکتا ہے۔ یہ یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ ای میلز یا اس کے مشمولات لکھتے یا اسے بھیجتے وقت قوانین کو نہ توڑا جائے۔ ہماری جانب سے بذریعہ ای میل کوئی معاہدہ نہیں کیا جاسکتا
تحفظ کے اقدامات
لیگل سروسز کمیشن (جن میں کمیونٹی لیگل ایڈوائس، کمیونٹی لیگل سروس یا CLS اسکیم شامل ہے) اپنے انفارمیشن ٹکنالوجی (اطلاعاتی ٹکنالوجی (IT) کے نظام کے تحفظ کے تئیں بہت سنجیدہ رہتا ہے۔ اس کے IT کے تحفظ کی پالیسی برطانوی معیار: ضابطہ عمل برائے انفارمیشن سیکورٹی منیجمنٹ (BS7799) سے مطابقت رکھتی ہے۔ وہ پالیسی یہ فراہم کرتی ہے کہ اس کے IT کے نظاموں پر پائے جانے والی تمام معلومات کا غیر مجاز افشاء، تجدید یا تحریف۔ خواہ اتفاقی ہو یا دانستہ ضرور بچائی جائیں۔ پالیسی کا مقصد ذیل کی لیگل سروسز کمیشن کی IT کی معلومات کے انتظامات کا تحفظ ہے:
رازداری –غیر مجاز افراد پر معلومات کو افشاء کرنے سے بچاؤ کے لئے
راست بازی –غیر مجاز جدید کاری اور معلومات و سافٹ ویئر میں چھیڑ چھاڑ کو روکنے کے لئے؛ اور
فراہمی –معلومات و خدمات کی فراہمی کو ضائع ہونے سے روکنے کے لئے، خواہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر خراب کرکے
ڈیٹا کے تحفظ کا قانون 1998 کے تحت ذاتی ڈیٹا تک رسائی کا حق
اگر آپ پال ڈرنک واٹر، ڈائرکٹ سروسز، لیگل سروسز کمیشن، ایکسچینج ٹاور، 2 ہاربر ایکسچینج اسکوائر، لندن، (Paul Drinkwater,Direct Services, Legal Services Commission, Exchange Tower, 2 Harbour Exchange Square, London, E14 9GE) کو تحریری درخواست دیتے ہیں تو آپ یہ بتائے جانے کے مستحق ہیں:
- آیا لیگل سروسز کمیشن یا اس کی جانب سے کوئی اور آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کررہا ہے
- بصورت اثبات، سوال میں اس ذاتی ڈیٹا کی وضاحت، جس مقصد سے ان کا استعمال ہورہا ہے، اور جن افراد پر اس کا افشاء کیا جارہا ہے یا جا سکتا ہے
- آسانی سے سمجھ میں آجانے والی شکل میں، ذاتی ڈیٹا میں شامل تمام تر معلومات، اور ڈیٹا کا ماخذ
- اس خدمت کے لئے£10 کا معاوضہ واجب الاداء ہے۔
مزید معلومات کے لئے، براہ کرم LSC کا کتابچہ'معلومات تک رسائی' سے رجوع کریں۔
ذخیرہ الفاظ
لیگل سروسز کمیشن کے رازداری سے متعلق پالیسی میں مستعمل تکنیکی اصلاحات پر مشتمل ایک اچھا ذخیرہ الفاظ انفارمیشن کمشنر کی ویب سائٹ پر تلاش کیا جاسکتا ہے۔
